غنا علی نے ناقدین کو منفی تبصرے کرنے سے روک دیا

غنا علی نے ناقدین کو منفی تبصرے کرنے سے روک دیا

اداکارہ غنا علی نے ناقدین کو اُن پر منفی تبصرے کرنے سے روک دیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا پر غنا علی نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ بے حد خوش نظر آرہی ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ میرا دن کتنا ہی بُرا گُزرا ہو، میں صرف ایک کِک سے ساری پریشانی بھول جاتی ہوں اور میرا دن خوشگوار بن جاتا ہے ۔اداکارہ نے اپنے ناقدین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ تمام لوگ، جنہیں میری ان تصاویر سے مسئلہ ہے وہ اپنی نفرت بھری توانائی کو کسی ایسی چیز پر ضائع نہ کریں جس سے آپ کو کوئی سروکار نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہ میری تصویر ہے اور یہ میرا پوز ہے ، براہ مہربانی! اپنے آپ کو منفی تبصرے پوسٹ کرنے سے پریشان نہ کریں کیونکہ مجھے ان سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں