اپنی حدود کا علم ہے ،کبھی اس سے باہر نہیں نکلی:ثنا

اپنی حدود کا علم ہے ،کبھی اس سے باہر نہیں نکلی:ثنا

اداکارہ ثنا فخرنے کہا ہے کہ اگر آپ یہ سوچیں گے کہ دنیا کیا کہے گی تو آپ کبھی بھی خوش نہیں رہ سکتے

کراچی(سٹاف رپورٹر) ‘‘ کیا کہیں گے لوگ زندگی کا سب سے بڑا روگ’’ ہے اس لئے میں ایسے لوگوں کو کسی خاطر میں نہیں لاتی ،مجھے اپنی حدودو قیود کا علم ہے اور کبھی اس سے باہر نہیں نکلی ۔ ایک انٹرویو میں ثنافخرنے کہا کہ لوگوں کو اس پر بھی اعتراض ہوتا ہے کہ ہم ایکسرسائز والے کپڑے پہن کر جم کیوں جاتے ہیں ۔ سمجھ سے بالا تر ہے کہ لوگ اس طرح کی سوچ اپنانے اور تنقید کے لئے وقت کیسے نکال لیتے ہیں۔ ثنا فخرنے کہا کہ اگر آپ نے خوش رہنا ہے تو یہ مت سوچیں کہ لوگ کیا کہیں گے بلکہ جس سے آپ کو اطمینان اورخوشی ملتی ہے وہ کریں اورانجوائے کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہر عورت کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کی حدود کیا ہیں اور میں بھی اس سے ہرگز غافل نہیں ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں