کسی کو بھی مجھے تحفے میں ڈائمنڈ دینے کی اجازت نہیں:سشمیتا سین
بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے کہا کہ وہ کسی کو انہیں تحفے میں ڈائمنڈ دینے کی اجازت نہیں دیتی
ممبئی (آئی این پی)یہاں تک کہ اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کو بھی اجازت نہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اپنے لیے ڈائمنڈ خود خریدتی ہوں اور ہر عورت کو ایسا ہی کرنا چاہیے ،میں چاہتی ہوں کہ ہر عورت اپنے لیے ڈائمنڈ خود خریدے اور پھر وہ اپنی محبت کو دِکھائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو اپنا معیار بنانے کی ضرورت ہے ، اپنا دل سخت کریں اور اپنے لیے ڈائمنڈ خود خریدیں۔