یہ سیاہ و سفید دنیا نہیں،زندگی کیلئے رنگ چاہئیں:عائزہ
خوبصورت اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے روپ میں ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاہ و سفید دنیا نہیں
کراچی (سٹاف رپورٹر) زندگی کیلئے رنگ چاہئیں۔عائزہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ایک موشن پکچر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے گرے بالوں کی وِگ لگائی ہوئی ہے اور ساتھ ہی لیدر جیکٹ پہنی ہوئی ہے ۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں انگریزی نظم بھی لکھی۔ رنگوں سے متعلق لکھی جانے والی اس نظم کا اردو میں مفہوم کچھ یوں ہے کہ یہ سیاہ اور سفید دنیا نہیں ہے ، زندہ رہنے کیلئے رنگوں کو پھیلنا چاہیے اور میرا ماننا ہے کہ شاید آج ہم سب کو گرے رنگ کی خوبصورتی کی تعریف کرنی چاہیے ۔عائزہ خان کی اس مختصر سی ویڈیو ان کے مداحوں کو خوب بھا گئی ہے ۔