مجھے شادی کی کوئی ضرورت نہیں:رائما سین

مجھے شادی کی کوئی  ضرورت نہیں:رائما سین

بھارتی اداکارہ رائما سین نے کہا ہے کہ مجھے شادی کی کوئی ضرورت نہیں ہے

ممبئی (این این آئی)رائما شین کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتی کہ لوگ شادی کو ایک اختتام کیوں سمجھتے ہیں،لوگ سمجھتے ہیں کہ میں خوش نہیں ہوں کیونکہ میں نے شادی نہیں کی۔ رائما کا کہنا تھا کہ غیرشادی شدہ ہونا مجھے آزادی دیتا ہے ، یہ زندگی مجھے اجازت دیتی ہے کہ میں کہیں بھی جاؤں، میں اپنے والدین کے علاوہ کسی کو جوابدہ نہیں ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت شادی کرلوں گی جب مجھے صحیح جگہ پر صحیح وقت پر صحیح شخص مل جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں