پڑھائی ضروری ،انگریزی بولنا ضروری نہیں:علی عباس

 پڑھائی ضروری ،انگریزی بولنا ضروری نہیں:علی عباس

اداکار علی عباس نے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو شو بز انڈسٹری میں آنے کی اجازت دیں گے

کراچی (سٹا ف رپورٹر)میں چاہوں گا کہ اگر میرے بچے اس فیلڈ میں آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں کیونکہ میں اپنی فیلڈ کی بہت عزت کرتا ہوں اور ان لوگوں کی بالکل عزت نہیں کرتا جو اس کی عزت نہیں کرتے ۔لیکن اس انڈسٹری میں آنے سے پہلے بچوں کو اپنی پڑھائی ضرور مکمل کرنا ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا ۔ انکا کہنا تھاکہ میں ہمیشہ سے اداکاری کرنا چاہتا تھا لیکن میں نے اپنی پڑھائی مکمل کی کیونکہ ڈگری آپ کا دماغ کھولتی ہے ۔ پڑھائی بہت ضروری ہے لیکن انگریزی بولنا اتنا ضروری نہیں۔ ہمارے اداکاروں کے ساتھ بھی یہ المیہ ہے کہ جو انگریزی نہیں بولتا ہم اسے اونچے رتبے کا نہیں مانتے لیکن انڈسٹری کو چاہیے کہ وہ انھیں قبول کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں