آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد

آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ایک بار پھر درخواست ضمانت مسترد ہوگئی

ممبئی(شوبز ڈیسک)ممبئی کی سیشن عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان سمیت دیگر ملزمان ارباز مرچنٹ اور منمن دھامیچا کی ضمانت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کردی ہے ۔ سیشن کورٹ نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر14 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسے گزشتہ دوپہر سماعت میں سنایا گیا۔کروز ڈرگز پارٹی کیس میں گرفتار آریان خان گزشتہ 18 روز سے جیل میں قید ہیں۔ این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت نے آریان کی کسٹڈی میں مزید توسیع کردی ہے جس کے بعد آریان آرتھر روڈ جیل میں ہی رہیں گے ۔ عدالت درخواست کا تفصیلی فیصلہ جلد ہی جاری کرے گی۔ آریان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ان کے وکیل بومبے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں