نچلی ذات کیخلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے پر بالی ووڈ اداکارہ گرفتار
بالی ووڈ اداکارہ یوویکا چودھری کو دلتوں کے خلاف سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑگیا
ممبئی(این این آئی)ایک شہری نے بھارتی اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر نچلی ذات پر توہین آمیز تبصرہ کرنے پر درخواست دی تھی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہریانہ کی پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کیا اور کئی گھنٹے تک ان سے تفتیش کی۔بعدازاں پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ نے اداکارہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی ۔خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نے رواں سال ایک وی لاگ بنایا تھا جس میں انہوں نے نچلی ذات پر تبصرہ کیا تھا۔