امیتابھ بچن کا اپنے نام سے متعلق بڑا انکشاف

امیتابھ بچن کا اپنے نام  سے متعلق بڑا انکشاف

بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنے نام میں ‘بچن’ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)اپنے شو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ میرا پورا نام امیتابھ شریواستو ہے میری والدہ سکھ خاندان سے تھی اور میرے والد اتر پردیش کے ایک کیستھا خاندان سے تھے ، ان کے خاندانوں میں کچھ عرصہ مخالفت رہی لیکن وہ راضی ہو گئے ،میرے والد مجھے سکول میں داخل کرانے گئے تو انہوں نے میرے نام کے ساتھ شریواستو کہنے کے بجائے ‘بچن’ کہا۔امیتابھ بچن کے مطابق آج انہیں اپنی کنیت ‘بچن’ ہونے پر فخر ہے کیونکہ یہ لفظ کسی ذات کی عکاسی نہیں کرتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں