سوشل میڈیا پگڑیاں اچھالنے کا پلیٹ فارم لگتاہے :صبور علی

سوشل میڈیا پگڑیاں اچھالنے کا پلیٹ فارم لگتاہے :صبور علی

اداکارہ صبورعلی نے کہا ہے کہ اصلاح کی غرض سے کسی پر مثبت تنقیدکرناتو سمجھ میں آتاہے لیکن کسی کو اچھا یا برا ہونے کا سرٹیفکیٹ دینے کا کسی کوکوئی حق نہیں

لاہور(این این آئی)سوشل میڈیا پر فنکاروں کے کام کی تعریف بھی کی جاتی ہے لیکن بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو بلا جوازتنقید کیساتھ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت سے بھی گریز نہیں کرتے ۔ایک انٹرویو میں صبور علی نے کہا کہ سوشل میڈیا سماجی رابطوں کا بہترین ذریعہ ہے ،ہونا تویہ چاہیے کہ اس کے ذریعے روابط بڑھائے جائیں ،مثبت سرگرمیوں کوایک دوسرے سے شیئر کیا جائے لیکن بعض اوقات تو ایسا لگتا ہے کہ یہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کا پلیٹ فارم ہے ،اگرکسی کے خلاف کوئی منفی بات کر دی گئی تو اسے بغیر تصدیق کے آگے پھیلایا جاتا ہے جوقطعی درست رویہ نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں