پروفیشنل آرٹسٹ کبھی بے ایمانی نہیں کرسکتا:میگھا
اداکارہ میگھا نے کہا کہ پروفیشنل آرٹسٹ کبھی بے ایمانی نہیں کرسکتا اس لئے مقابلہ بازی کے چکر میں نہیں پڑتی
لاہور(آئی این پی)ایک انٹرویو میں میگھا نے کہا کہ میں زندگی کے تمام معاملات میں میانہ روہی اختیار کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا آسان نہیں ہوتا ۔ میگھا نے کہا کہ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے ۔