قرنطینہ کے دوران گانے لکھے :آئمہ بیگ

قرنطینہ کے دوران  گانے لکھے :آئمہ بیگ

گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے قرنطینہ کے دوران گانے لکھے

کراچی (سٹاف رپورٹر)حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے منگیتر شہباز شگری کے ہمراہ ایک شو میں اپنی ذاتی زندگی سمیت کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا مجھے یاد ہے کہ جب کورونا کے آنے کے بعد قرنطینہ کا آغاز کیا گیا تھا تو میں نے اس رمضان میں بیٹھ کر گانے لکھے ۔آئمہ کا کہنا تھا کہ کیوں کہ گانے کے حوالے سے ایک پروڈیو سر کی نظر کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا میں نے وہ گانے شیراز کو دکھائے اور انہیں میرے لکھے گئے گانے پر یقین نہیں ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں