فلم نگری کی بحالی کیلئے نئے موضوعات ضروری :ریشم
سینئر اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستان فلم نگری کی بحالی کیلئے اب وہی پرانے اور گھسے پٹے نہیں بلکہ نئے جاندار موضوعات کو اہمیت دینا ہوگی
لاہور (آئی این پی) ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال فلموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، ریشم نے ملکی فلم انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال آج کل فلموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماضی کی طرح سے ایک ہی طرز کے موضوعات پرفلمیں بننے لگیں تو پھر ہمیں ترقی کرکے آگے بڑھنا مشکل ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت لوگوں کی کبھی بھی کمی نہیں رہی بہترین موضوعات اورمیوزک کے ساتھ بین الاقوامی معیار کی فلمیں بنائی جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے سینما گھر پھر سے آباد ہوجائیں۔