ٹیلنٹ اور معیاری کام منزل کا تعین کرتا ہے :میگھا
اداکارہ وگلوکارہ میگھا نے کہا ہے کہ کسی بھی فرد کا ٹیلنٹ اور معیاری کام اس کی منزل کا تعین کرتا ہے
لاہور (آئی ا ین پی) ایک انٹرویو میں میگھا نے کہا کہ اب تک میں نے شوبز انڈسڑی میں جتنا بھی کام کیا ہے میں اس بارے ا پنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوبز انڈسٹری میں جو ٹیلنٹ موجود ہے دنیا میں اسکی کسی اور ملک میں مثال نہیں ملتی، شوبز انڈسڑی میں نئے آنیوالوں کو موقع دینے کی ضرورت ہے ۔ محنت اور منزل کے تعین کے بغیر کامیابی کا امکان کم ہوجاتا ہے ۔