مانی کیلئے مجھ سے زیادہ پاک بھارت میچ اہم ہے :حرا

مانی کیلئے مجھ سے زیادہ پاک بھارت میچ اہم ہے :حرا

اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ 60 فیصد پاکستانیوں کو پہلی نظر میں ہی پیار ہوجاتا ہے

کراچی (آئی این پی) ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حرا مانی نے بتایا کہ ان کے شوہر مانی پاک بھارت میچ کے بہت دیوانے ہیں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران مانی چاہتا ہے کہ میں کہیں چلی جاؤں اگر میں مربھی رہی ہوں، تو مانی پہلے میچ دیکھیں گے اور پھر مجھے دفنائیں گے ۔اس موقع پر اداکارہ نے ساتھی اداکارہ مہوش حیات کی تعریف بھی کی،حرا مانی نے کہا کہ مہوش حیات بہت اچھی اور ذہین اداکارہ ہیں۔اداکار ہ حرا مانی نے انکشاف کیا کہ 60 فیصد پاکستانیوں کو پہلی نظر میں پیار ہو جاتا ہے ، مجھے بھی مانی کو ٹی وی پر پہلی بار دیکھتے ہی پیار ہوگیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں