جنرل نگار کا کردار اب تک میرا سب سے بہتر کام:ماہرہ

جنرل نگار کا کردار اب تک میرا سب سے بہتر کام:ماہرہ

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ اگر ٹیلی فلم ایک ہے نگار میں ان کی جانب سے خاتون فوجی کا کردار نبھانے کو ان کا اب تک کا سب سے بہترین کام کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا

اسلام آباد (آئی این پی ) میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ سکرین پر جنرل نگار جوہر کا کردار ادا کرنے سے مطمئن ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے سکرین پر فوجی خاتون کا روپ دھارا۔ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ فلم میں فوجی خاتون افسر کا کردار ادا کرنے کے لیے انہوں نے سلیوٹ کرنے سے لے کر رائفل چلانے تک کی تربیت حاصل کی۔ماہرہ خان نے بتایا کہ ایک ہے نگار کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے حتی الامکان کوشش کی کہ وہ جنرل نگار جوہر کے کسی عمل کو کاپی نہ کریں اور انہوں نے ایک طرح سے فوجی خاتون کے کردار کو نبھایا نہیں بلکہ اسے زندگی کی طرح جیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں