دبئی کی عدالت نے بچوں کو میری تحویل میں دیا:وینا ملک

دبئی کی عدالت نے بچوں کو میری تحویل میں دیا:وینا ملک

اداکارہ کی بچوں کے حوالگی کیس میں عدالت پیشی ،سماعت 8نومبر تک ملتوی

اسلام آباد (شوبز ڈیسک)اداکارہ و میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ دبئی کی عدالت نے بچوں کوان کی تحویل میں دیاہے ۔ بچوں کے حوالگی کیس میں اداکارہ گزشتہ روز سینئر سول جج راجا فیصل رشید کی عدالت میں پیش ہوئیں ، عدالت نے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔ اسد خٹک کی عدالت میں بچوں سے ملاقات بھی کرائی گئی۔ وینا ملک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ وہ بہت جلد خواتین اور بچوں کے حوالے سے ایک ادارہ قائم کر رہی ہیں جہاں خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونیوالے ظلم اور زیادتی کے لئے آواز اٹھائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں