ایوب کھوسو کا سائیکل چلاکرمہنگائی کے خلاف احتجاج
ملک کے غریب شہریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے خاموش احتجاج کر رہا ہوں:اداکار
لاہور(شوبز ڈیسک ) ملک میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف فنکار بھی سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ۔اداکار ایوب کھوسہ نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سمیت مہنگائی کے خلاف خاموش احتجاج کیا،انہوں نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج کراچی کی سڑکو ں پر سائیکل چلائی۔ایوب کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اکثریت غریب لوگوں پر مشتمل ہے ، جو مشکل ترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں، ملک کے غریب شہریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے سائیکل چلاکر خاموش احتجاج کر رہا ہوں،حکمران مہنگائی پر کنٹرول کریں۔