پروسٹیٹ کینسر نے امریکی اداکار جیمز مائیکل ٹیلر کی زندگی چھین لی
امریکی اداکار جیمز مائیکل ٹیلر 59 سال کی عمر میں انتقا ل کر گئے
لاس اینجلس (اے پی پی) انہوں نے اپنی بیوی جینیفر کارنو کو سوگوارچھوڑا ہے ۔ جیمز مائیکل ٹیلر کو 2018 میں ایڈوانسڈ پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی جو بعد میں ان کی ہڈیوں میں پھیل گیا تھا۔ ان کے ترجمان کا کہناتھاکہ جیمز مائیکل ٹیلر بہت بہادری سے بیماری سے لڑے اور پروسٹیٹ کینسر کے مریضوں کیلئے مہم بھی چلائی ۔