علی ظفر کیوی کرکٹ ٹیم کے دوبارہ دورہ پاکستان کیلئے پرامید

علی ظفر کیوی کرکٹ ٹیم کے دوبارہ دورہ پاکستان کیلئے پرامید

سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کیلئے ویڈیو پیغام شیئر ،قومی پلیئرز کی بھی تعریف

کراچی(سٹاف رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فتح کے بعد کیویز کے دوبارہ پاکستان آنے کے لئے پرامید ہیں ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کیلئے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا اور ٹی 20ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ۔انہوں نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پیغام دیا کہ ’’ آپ نے زبردست کھیلا اور ہم نیوزی لینڈ کو پاکستان میں دوبارہ دیکھنے کے منتظر ہیں‘‘۔علی ظفر نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھاکہ اب وطن واپسی پرٹرافی آپ کے پاس ہونی چاہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں