’’منال کا ہنی مون ملک کی ترقی میں رکاوٹ قراربن گیا‘‘

 ’’منال کا ہنی مون ملک کی ترقی میں رکاوٹ قراربن گیا‘‘

صرف گھومے جارہے ہیں ،کام کراکرو،معیشت پردھیان دو، مداح کی تنقید

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ و ماڈل منال خان کا اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے ہمراہ گھومنا پھرنا ملک کی ترقی میں رکاوٹ قرار دیدیا گیا۔دبئی اور مالدیپ میں ہنی مون منانے کے بعد اب نو بیاہتا جوڑی آج کل پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں موجود ہے ۔سوشل میڈیا پر منال کے ایک مداح نے منال خان پر بھارتی فنکاروں کی نقل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ ’’اب سمجھ آیا کہ پاکستان ترقی کیوں نہیں کر رہا ہے ، صرف گھومے جا رہے ہیں یہ، کام کرا کرو، معیشت پر دھیان دو اور اب بڑے ہو جاؤ‘‘۔ایک اور مداح نے کہا کہ ہنی پاکستان میں ہی مناناتھاتو باہرپیسے خرچ کرنے کیوں گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں