آج کل لوگ شہرت کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں:فیروز خان

آج کل لوگ شہرت کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں:فیروز خان

اداکار فیروز خان نے ڈرامہ خدا اور محبت سے متاثر ہوکر مزار پر بیٹھنے والے نوجوان سے متعلق کہا ہے کہ آج کل لوگ شہرت حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں

کراچی (آئی این پی)چند روز قبل سوشل میڈیا پر عظیم اللہ قریشی نوجوان کی چند تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ ڈرامہ کے مرکزی کردار فرہاد کی طرح محبت کی ناکامی پر ملنگ کا حلیہ بنا کر مزار پر جابیٹھتا ہے ۔ فیروز خان نے نوجوان پر تنقید کرتے ہوئے اسے کم وقت میں شہرت حاصل کرنے کا حربہ قرار دیا۔فیروز خان نے کہا ہم لوگ اب ایسے وقت سے گزررہے ہیں جہاں پر لوگ شہرت کیلئے کچھ بھی کرنے کیلئے تیار ہوجاتے ہیں۔ اور ان لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں کہ اپنے ساتھ ساتھ وہ اپنے ارد گرد موجود لوگوں اور اپنے ملک کو ان حرکتوں کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں