بابو راؤ کے کردار سے تنگ آچکا ہوں:پاریش راول

بابو راؤ کے کردار سے تنگ آچکا ہوں:پاریش راول

بالی ووڈ اداکار پاریش راول نے کہا ہے کہ وہ اپنے مقبول ترین کردار بابو راؤ سے تنگ آچکے ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)پاریش راول نے سلور سکرین پر متعدد بار اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے ہیں، تاہم ان کا سب سے زیادہ پسند کئے جانے والا کردار بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے کا ہے ، انہوں نے ‘ہیرا پھیری’ اور ‘ہیرا پھیری 2’ میں شاندار کردار ادا کیا۔پاریش راول نے اپنے انٹرویو میں اپنے کردار ‘بابو راؤ’ کے حوالے سے کہا کہ ‘اس کردار کو مختلف میمز کے ذریعے بہت خراب کیا جاچکا ہے لہٰذا میں اب بابو راؤ کے کردار سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میں تنگ آگیا ہوں۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ کی کامیڈی فلم ‘ہیرا پھیری’ میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں