ہمیں قومی ہیروز کا احترام سیکھنا چاہئے :علی ظفر

ہمیں قومی ہیروز کا احترام  سیکھنا چاہئے :علی ظفر

گلوکار و اداکار علی ظفر نے قومی ہیرو شعیب اختر کیساتھ بدتمیزی واقعہ پر کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے اور قومی ہیروز کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے

لاہور (آئی این پی)علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں رائے کا حق حاصل ہے لیکن رائے کا اظہار احترام سے بھی کیا جاسکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے بغیر ہم اپنے بہتر الفاظ کا چنا ؤکرسکتے ہیں۔ علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ شعیب اختر آپ لیجنڈ ہو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں