ماہرہ خان جیسا کہا جانا میری خوش قسمتی ہے :درفشاں
اداکارہ و ماڈل درفشاں نے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ماہرہ خان جیسی اداکارہ جیسا کہا جاتا ہے
کراچی(سٹاف رپورٹر)ایک انٹرویو میں درفشاں نے بتایا کہ وہ زمانہ طالب علمی سے ہی اداکاری کا شوق رکھتی تھیں مگر والدین انہیں سی ایس ایس افسر دیکھنا چاہتے تھے ۔ ماہرہ خان سے مشابہ قرار دئیے جانے پر درفشاں نے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ماہرہ خان جیسی اداکارہ جیسا کہا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب شوبز انڈسٹری ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے اور معیاری کام بھی ہو رہا ہے ۔