مجھے اپنی شادی پر کوئی پچھتاوا نہیں :غنا علی

مجھے اپنی شادی پر کوئی  پچھتاوا نہیں :غنا علی

اداکارہ غنا علی نے کہا ہے کہ انہیں اپنی شادی پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے یہ شادی ان کی قسمت میں لکھی تھی

کراچی (سٹاف رپورٹر)حال ہی میں غنا علی کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویروں پر صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ غنا علی کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ایک بیٹے کے والد بھی ہیں جس کی غنا علی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہر شادی شدہ نہیں بلکہ طلاق یافتہ ہیں۔ غنا علی کا کہنا تھا کہ یہ ان کی قسمت میں لکھا تھا اور انہیں اس فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے ، ان کے شوہر بہت اچھے انسان ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں