ایمن اپنے فیصلے خود لیتی ہیں لیکن لوگوں نے مجھے ولن بنا دیا:منیب

ایمن اپنے فیصلے خود لیتی ہیں لیکن  لوگوں نے مجھے ولن بنا دیا:منیب

اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ ایمن اپنے فیصلے خود لیتی ہیں لیکن لوگوں نے مجھے ولن بنا دیا

کراچی (سٹاف رپورٹر)ایمن خان کاشادی کے بعد سکرین سے غائب ہونا ، یہ ان کی اہلیہ کا اپنا فیصلہ ہے اور انھوں نے اس بارے میں کبھی اپنی بیوی پر دباؤ نہیں ڈالا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک انٹر ویو میں کیا۔انکاکہناتھا کہ مجھے لگتا ہے کہ شوہر اور بیوی کا رشتہ باہمی رضا مندی سے چلتا ہے ۔ میں اسے یہ نہیں کہتا کہ تم نے کام نہیں کرنا اور نہ میں کہتا ہوں کہ تم نے کام کرنا ہے ۔ یہ اس کی اپنی مرضی اور اپنی زندگی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں