ڈینگی کا شکار شمعون عباسی کی حالت خطرے سے باہر

ڈینگی کا شکار شمعون عباسی کی حالت خطرے سے باہر

فلم ساز اور اداکار شمعون عباسی کی طبیعت ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث ناساز ہوگئی

کراچی (سٹاف رپورٹر)شمعون عباسی نے ہسپتال کے بیڈ سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی۔ بعد ازاں انہوں نے کینولا لگے اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کی دعاؤں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ناساز طبیعت کے حوالے سے بتایا کہ وہ ڈینگی میں مبتلا ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی میں مبتلا ہونے کے بعد اب میری حالت خطرے سے باہر ہے ۔ اداکار نے کہا کہ ڈینگی نے مجھ پر بہت برا حملہ کیا جس کے بعد میرے جسم میں وائٹ بلڈ سیلز کی تعداد خطرناک حد تک کم ہوگئی تھی اور تیز بخار کے باعث میں اپنے جسم پر کنٹرول کھو بیٹھا تھا۔انہوں نے کہا کہ اب میں صحت یاب ہوں اور گھر جاسکتا ہوں لیکن گھر میں مجھے اپنی دوائیں جاری رکھنی ہوں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں