لڑکیوں پر مخصوص کردارکا لیبل لگانادرست نہیں :سحرخان

لڑکیوں پر مخصوص کردارکا لیبل لگانادرست نہیں :سحرخان

لڑکیاں جو حاصل کرنا چاہتی ہوں اس کیلئے جستجو میں لگ جائیں :اداکارہ وماڈل

کراچی(سٹاف رپورٹر )اداکارہ و ماڈل سحرخان نے کہا ہے کہ ہمارے ڈراموں میں نوجوان لڑکیوں کے جو کردارپیش کئے جاتے ہیں اس سے متفق ہوناضروری نہیں سمجھتی، ایک مخصوص لیبل لگاکر لڑکیوں کے کرداروں کو پیش کرنا درست عمل نہیں۔ ان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ تمام لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنی چا ہئے اورجو حاصل کرنا چاہتی ہوں اس کیلئے جستجو میں لگ جائیں ۔سحرخان نے کہاکہ اگر دل یا دماغ میں کچھ ہے تو وہ کر کے دکھا دو، مستقبل میں مشرقی لڑکیاں ہی کچھ نہ کچھ کرنے کا عزم لیکر چل رہی ہیں، ڈرامے اس عزم کو اجاگر کرنے میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں