لوگ خوبیوں نہیں خامیوں پر نظر رکھتے ہیں:حریم فاروق

لوگ خوبیوں نہیں خامیوں پر نظر رکھتے ہیں:حریم فاروق

اداکارہ حریم شاہ نے کہا کہ انسان کی سو خوبیوں پر ایک برائی بھاری پڑ جاتی ہے

کراچی (آئی این پی) آپ کتنی ہی اچھی چیزیں کرلیں لیکن آپ کی ایک غلطی پر آپ کو بے جاتنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے ۔ ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ اداکاروں کو نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے ، آج کے دور میں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ میں کتنی خوبیاں ہیں بلکہ لوگ آپ کو آپ کی برائیوں سے پرکھتے ہیں، آپ چاہے 100 اچھی چیزیں کرلیں لوگوں کو پرواہ نہیں ہوتی لیکن صرف ایک غلطی پر آپ کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا جاتاہے ۔ حریم شاہ نے کہا کہ فلموں اور ٹی وی ڈراموں کی بہت سی آفر ہیں لیکن میں پوری لگن کے ساتھ ایک وقت میں ایک ہی پراجیکٹ پر کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں