کترینہ اور وکی اگلے ہفتے کورٹ میرج کرینگے ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

کترینہ اور وکی اگلے ہفتے کورٹ میرج کرینگے ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی خبریں گردش میں ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے جس کے بعد دونوں دسمبر کے آغاز میں روایتی انداز میں راجستھان میں شادی کریں گے ۔اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ وکی اور کترینہ کی شادی کی تیاریاں راجستھان کے رائل سکس سینسز فورٹ ہوٹل میں جاری ہیں ۔ واضح رہے کہ کترینہ اور وکی کی جانب سے اب تک شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں