وقت کیساتھ فلموں میں خواتین کو مضبوط دکھایا جارہا ہے :کرینہ کپور

وقت کیساتھ فلموں میں خواتین کو  مضبوط دکھایا جارہا ہے :کرینہ کپور

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ فلموں میں وقت کے ساتھ ساتھ خواتین کو مضبوط دکھایا جارہا ہے

ممبئی(آئی این پی)جو خوش آئند بات ہے ۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا کہ اگر کسی فلم کا سکرپٹ مضبوط ہو تو موقع ملنے پر اپنی بہن کرشمہ کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔ کرینہ کپورنے کہا کہ اگرآپ نے ماضی میں اچھا کام کیا ہے اور بہترین کردار ادا کئے ہیں تو آپ کو اپنے فلمی مستقبل کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں