سکھوں سے متعلق بیان پر وضاحت کیلئے کنگنا کی نئی دہلی اسمبلی طلبی

سکھوں سے متعلق بیان پر وضاحت  کیلئے کنگنا کی نئی دہلی اسمبلی طلبی

بھارتی سکھوں سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر نئی دہلی کی اسمبلی نے کنگنا رناوت کو طلب کرلیا ہے

نئی دہلی(شوبز ڈیسک)کنگنا کے بیان پر نئی دہلی کی اسمبلی نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی اسمبلی نے کنگنا رناوت کے سکھوں سے متعلق بیان پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی عام آدمی پارٹی کے رہنما کررہے ہیں، کنگنا کو کمیٹی کے سامنے 6 دسمبر کو طلب کرکے بیان سے متعلق وضاحت مانگی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں