مزاح نگاری عوام کیلئے ٹانک کا درجہ رکھتی ہے :حنیف راجہ
اداکار و ہدایتکار حنیف راجہ نے کہا ہے کہ مزاح نگاری موجودہ دور میں ٹینشن زدہ عوام کے لئے ایک ٹانک کا درجہ رکھتی ہے
کراچی (سٹاف رپورٹر)ماضی کے مقابلے میں مزاحیہ تھیٹر ڈراموں کافقدان تھیٹر فنکاروں کیلئے لمحہ فکریہ بن کر رہ گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے نمائندہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکاکہنا تھا کہ تھیٹر کیلئے ڈرامے لکھنے والوں کا بھی فقدان ہوگیا ہے ۔ ملک کے دیگرشہروں بالخصوص کراچی میں عوامی تھیٹر ختم ہوکررہ گیا ہے ۔ سرکاری سطح پر تھیٹر فنکاروں کیلئے سرپرستی ضروری ہوگئی ہے ۔