فلم ‘‘بینچ ’’ کی تخلیق میرے لیے باعث لطف :عثمان مختار
باصلاحیت ادکارو ہدایتکار عثمان مختار کی مختصر فلم ‘‘بینچ ’’ سوشل میڈیا چینل پر نمائش کیلئے پیش کردی گئی
کراچی (سٹاف رپورٹر )فلم میں ماڈل و اداکارہ ربیعہ اور عثمان مختار نے خود اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، فلم کو کانز انٹرنیشنل انڈیپنڈنٹ فلم فیسٹیول کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ عثمان مختار کا اپنی شارٹ فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس فلم کی ہدایات دینا میری زندگی کی سب سے بڑی خوشیوں میں سے ایک رہاہے ، اس طرح کے فن کی تخلیق میرے لیے باعث لطف ہے اورمیں آئندہ بھی ایسی مزید فلمیں بنانے کی خواہش رکھتا ہوں۔عثمان مختا ر کا مزید کہنا تھاکہ " بینچ"کے ساتھ وہ پاکستانی سینما کیلئے طے شدہ ڈرامائی نقطہ نظر توڑ کر انڈسٹری میں حقیقت پسندی کا احساس پیدا کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کانز انٹرنیشنل انڈیپنڈنٹ فلم فیسٹیول میں نمایاں ہونا ایک اعزاز ہے ۔