شادی ضرور کروں گی ،جیون ساتھی پسند کا ہوگا:ریشم

شادی ضرور کروں گی ،جیون ساتھی پسند کا ہوگا:ریشم

دو سال بعد فلمی سرگرمیوں کی بحالی پربے حد خوشی،تعطل نہیں آناچاہئے :اداکارہ

کراچی (سٹاف رپورٹر )اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میں پسند کی شادی کروں گی ، دو سال بعد فلمی سرگرمیوں کی بحالی پربے حد خوشی ہے ۔ریشم نے کرچی میں موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش میں شرکت کے موقع پر شادی کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ شادی ضرور کروں گی اورپسند کی شادی کروں گی لیکن جیون ساتھی میں وہ تمام خوبیاں ہونی چاہئیں جن کی مجھے تلاش ہے ۔اداکارہ ریشم نے دو سالوں بعد سینما گھروں اورثقافتی سرگرمیوں کی بحال کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس میں تعطل نہیں آنا چاہئے اور لوگ بھی سینماگھروں میں آکر فلمیں دیکھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں