ثروت گیلانی نے ویب سیریز چڑیل کا دوسراسیزن بنانے کی تصدیق کردی

ثروت گیلانی نے ویب سیریز چڑیل  کا دوسراسیزن بنانے کی تصدیق کردی

اداکارہ ثروت گیلانی نے تصدیق کی ہے کہ شائقین کی جانب سے خوب پسند کی جانے والی 2020 کی مقبول بولڈ ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ کا دوسرا سیزن بھی بنایا جائے گا

کراچی (سٹاف رپورٹر)انہوں نے مزید کوئی وضاحت نہیں کی کہ ویب سیریز کا دوسرا سیزن کب بنایا جائے گا اور نئے سیزن میں کون سے اداکار شامل ہوں گے تاہم ذرائع کا کہناہے کہ اس پر جلد کام شروع کردیاجائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں