انٹرٹینمنٹ کیساتھ ایجوکیٹ بھی کریں:روبینہ اشرف

انٹرٹینمنٹ کیساتھ ایجوکیٹ بھی کریں:روبینہ اشرف

سوشل میڈیا پر فالوکرنااور ٹی وی پر اداکاری کرنایکسرمختلف معاملہ ہیں:اداکارہ

کراچی (سٹاف رپورٹر )سینئر ادکارہ روبینہ اشرف نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر کسی کو پسند کرنا اور فالو کرنا الگ چیز ہے اور ٹی وی پر ایکٹنگ کرنا یکسر مختلف معاملہ ہے ،انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ایجوکیٹ بھی کیاجائے ۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ تنہائیاں، ان کہی، ہم سفر، پس آئینہ اور سیڑھیاں جیسے کئی ڈرامے اس دور میں مقبول ہوئے جب سوشل میڈیا نہیں تھا۔ ہمیں مل بیٹھ کر سوچنا ہو گا کہ صرف ریٹنگ اورپیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاآپ لوگوں کو ایجوکیٹ کئے بغیر انٹرٹین کر رہے ہیں،آپ ایجوکیٹ کرنے کیساتھ انٹرٹین کریں جو ہمارا شیوہ رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں