اداکاری میری زندگی کا مقصد،نہ کرتی تو مر جاتی:مشال

اداکاری میری زندگی کا مقصد،نہ کرتی تو مر جاتی:مشال

اداکارہ مشال خان نے اداکاری میری زندگی کا مقصد ہے اگر اداکاری نہ کرتی تو مر جاتی

کراچی (آئی این پی)ایک انٹرویو میں مشال خان نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی آرٹ میں دلچسپی تھی اور وہ شروع سے ہی خاندان کے دیگر افراد کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہتی تھیں اور جب وہ گھر والوں کو بتاتی تھیں کہ انہیں اداکاری کرنی ہے تو وہ ان کی باتوں پر تعجب کرتے تھے ۔ مشال خان نے کہا کہ اگر وہ اداکاری نہ کرتیں تو مر جاتیں، انہوں نے اداکاری کو زندگی کا مقصد بھی قرار دیا۔ مشال خان نے اپنی زندگی کا ایک واقعہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ وہ بس میں سفر کر رہی تھیں کہ اچانک ان کی آنکھوں کی بینائی چلی گئی اور انہیں لگا کہ اب ان کی زندگی ختم ہوگئی،انہوں نے خدا سے معافی اور مدد مانگی اور خدا سے وعدہ کیا کہ اگر اب وہ بچ گئیں تو وہ اچھے کام کریں گی اور لوگوں کی مدد بھی کریں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں