محبت، جنگ اور 90 کی دہائی کی فلموں میں سب جائز ہے :کاجول

محبت، جنگ اور 90 کی دہائی کی  فلموں میں سب جائز ہے :کاجول

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے اپنی سپر ہٹ فلم ‘عشق’ کی یاد تازہ کردی

ممبئی(شوبز ڈیسک)90 کی دہائی کی بالی ووڈ فلم ‘عشق’ کے 24 سال مکمل ہوگئے ہیں اور اس موقع پر کاجول نے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی اور فلم کے گانے ‘مسٹر لوا لوا’ کی ویڈیو شیئر کی ۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘محبت، جنگ اور 90 کی دہائی کی فلموں میں سب جائز ہے ۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ ‘اُن کی فلم ‘‘عشق’’ کو 24 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں