سلمان کا مداحوں کے سامنے شاہ رخ سے محبت کا اظہار

سلمان کا مداحوں کے سامنے شاہ رخ سے محبت کا اظہار

بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے ایک کامیڈی شو میں اپنی نئی فلم ‘انتم ’ کے پروموشن کیلئے شرکت کی

ممبئی(شوبز ڈیسک)شو میں ایک آدمی نے کہا کہ وہ ان کا مداح ہے اور بتایا کہ وہ ایک چھوٹا اداکار بھی ہے جس پر سلمان نے کہا کہ‘کوئی کام چھوٹا نہیں ہوتا۔سلمان خان نے شاہ رخ کی فلم کا ڈائیلاگ یاد کرتے ہوئے ناظرین سے پوچھا کہ‘ وہ شاہ رخ خان صاحب کی فلم کا ڈائیلاگ کیا ہے ؟’سلمان کے اس سوال پر ان کے مداح نے کہا کہ‘وہ صرف بھائی(سلمان خان) کو جانتے ہیں جو پورے ہندو ستان کا بھائی ہے ۔مداح کے جواب پر سلمان نے کہا کہ‘ لیکن، شاہ رخ خان اپنا بھائی ہے ،ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ شاہ رخ خان اپنا بھائی ہے ، تو تمہارے بھائی کا بھائی تمہارا بھی بھائی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں