شوبز میں خواتین کو یکساں اجرت ملنا حقیقت بن رہا ہے :روینہ ٹنڈن

شوبز میں خواتین کو یکساں اجرت ملنا حقیقت بن رہا ہے :روینہ ٹنڈن

بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ شوبز میں خواتین کو یکساں اجرت ملنا اب حقیقت بن رہا ہے

ممبئی(نیٹ نیوز)روینہ اس وقت اپنی ویب سیریز اریانک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری تبدیل ہوگئی ہے اور میں آج جس کیلئے کام کر رہی ہوں وہ بالکل بدل گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً تمام ہی خواتین کو صورتحال کی مناسبت سے اب یکساں اجرت مل رہی ہے ۔ روینہ نے کہا کہ یہ تبدیلی اس لیے ہے کہ سینما کی ایک الگ قسم بن رہی ہے اور خواتین کو یہاں کردار مل رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں