منفی کردار کا ذاتی زندگی پر برا اثر پڑ سکتا ہے :ماورا حسین

منفی کردار کا ذاتی زندگی پر برا اثر پڑ سکتا ہے :ماورا حسین

اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کردار کا خوب نوٹس لیا جاتا ہے اور اس سے اداکار کو شہرت ملتی ہے

کراچی (سٹاف رپوٹر) مثبت سے زیادہ منفی کردار سے آپ جلدی لوگوں کی نظروں میں آجاتے ہیں مگر ان کرداروں میں سب سے بڑی خرابی یہ ہوتی ہے کہ لوگ آپ کواسی نیچر کا خراب انسان سمجھنے لگتے ہیں حالانکہ وہ یہ نہیں سوچتے کہ یہ تو محض ایک ڈرامہ ہے اور یہ صرف ایک لکھا ہوا فرضی کردار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرویو میں کیا ۔ ان کاکہنا تھا کہ منفی کردار سے فنکار خاص طور پرفی میل آرٹسٹ کی ذاتی زندگی پر برے اثرات پڑنے کا خطرہ ہوتا ہے ۔ لوگ ہمارے کرداروں کی وجہ سے اپنے ذہن میں ہمارا اچھا یا برا امیج بنا لیتے ہیں لیکن یہ نہیں سوچتے کہ سکرین پر جو کچھ نظر آتا ہے ، وہ سراسر فکشن ہوتا ہے اور حقیقت سے اس کا ذرہ بھر تعلق نہیں ہوتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں