جمائما ایک خوش مزاج اور پرسکون خاتون ہیں:سجل علی

جمائما ایک خوش مزاج اور  پرسکون خاتون ہیں:سجل علی

اداکارہ سجل علی نے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے

کراچی (آئی این پی)سجل علی نے انسٹاگرام پر مداحوں کیلئے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اداکارہ سے مختلف سوالات پوچھے گئے ۔ اسی سیشن کے دوران ایک مداح نے سجل سے پوچھا کہ جمائما کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟ سجل علی نے کہا کہ جمائما ایک خوش مزاج اور پرسکون خاتون ہیں۔سجل علی نے کہا کہ میرا ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں