امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان کی مسلمان دوست سے منگنی

امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان کی مسلمان دوست سے منگنی

امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے جیون ساتھی کیلئے اپنے مسلمان دوست کا انتخاب کر کے مداحوں کو حیران کردیا

واشنگٹن(این این آئی) اداکارہ نے ایک مسلمان شخص بدر شمس سے منگنی کرلی۔ دونوں کے درمیان دو سال سے قربتیں تھیں جس کے بعد انھوں نے ایک ہونے کا فیصلہ کیا۔لنڈسے لوہان نے اپنے مداحوں کو خوشی کے اس موقع پر شریک کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوشگوار موڈ میں منگیتر بدر شمس کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے ۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرا پیار، میری زندگی، میرا خاندان اور میرا مستقبل ۔۔۔ تصویر میں لنڈسے منگنی کی انگوٹھی بھی پہنی ہوئی ہیں جس میں ہیرا جڑا ہوا ہے ۔ ایک برس قبل انسٹاگرام پوسٹ میں لنڈسے لوہان نے اپنے بوائے فرینڈ کا تعارف بدر شمس کے نام سے کروایا تھا جو غالباً دبئی میں رہتے ہیں اور بزنس مین ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں