بالی ووڈ گلوکارہ شالملی کھولگڑے نے مسلمان دوست سے نکاح کرلیا

بالی ووڈ گلوکارہ شالملی کھولگڑے نے مسلمان دوست سے نکاح کرلیا

بالی ووڈ کی کئی نامور فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی بھارتی گلوکارہ شالملی کھولگڑے نے اپنے مسلمان دوست فرحان شیخ سے شادی کرلی

ممبئی(شوبز ڈیسک)گلوکارہ نے انسٹاگرام پر بتایا کہ وہ 22 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں،ہم نے بالکل اسی طرح کی شادی کی جس کی ہمیں امید تھی،ہم اپنی شادی میں ہندو اور مسلم رسمیں چاہتے تھے ، فرحان کے بہنوئی نے دعا پڑھی، نکاح کا انگریزی ترجمہ کیا اور پھر سورۃ فاتحہ پڑھی۔گلوکارہ نے ایک اور پوسٹ میں تصاویر شیئر کیں جس میں ہندو مذہب کے مطابق رسموں کی ادائیگی ہورہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں