جٹ کو جو ملنا تھا وہ مل گیا، پاکستان زندہ باد:شیری مان
انڈیا کے مشہور پنجابی گلوکار شیری مان نے پاکستانی لڑکی پری زاد سے ٹورنٹو میں شادی کی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ کی آنکھیں میرے شراب چھوڑنے کا سبب ہیں
ممبئی(شوبز ڈیسک)لو یو پری زاد، میں ہمیشہ کے لیے تمہارا مان ہوں۔ انہوں نے انسٹا سٹوری میں اپنی اہلیہ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ‘اس وقت اگر کسی ملک نے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنا ہے تو مجھے بلا لے کیونکہ جٹ کو جو ملنا تھا وہ مل گیا۔ شیری مان نے پنجابی میں لکھا کہ ‘ہن گاہ پاہ دیواں گے ، کیونکہ جو مینوں مل گیا اوہدے اتے کج نہیں،ساتھ ہی انہوں نے تمام شائقین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘رب سب کو ایسی ہی گھر والی دے ۔آپ کے لیے بھابھی پاکستان زندہ باد۔