فلم کی تکنیک کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے :بابر علی

فلم کی تکنیک کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے :بابر علی

اداکار بابر علی نے کہا کہ فلم کی تکنیک کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے

لاہور(این این آئی)ایک انٹرویو میں بابر علی نے کہا کہ میں فلموں میں آنے سے پہلے ڈرامہ سیریلز میں کام کررہا تھامجھے سید نور نے اپنی فلم میں کاسٹ کیا جس کے بعددوبارہ ٹی وی کی طرف نہ جا سکا اور ایک طویل وقفہ آ گیا۔انہوں نے کہاکہ سلطان راہی مرحوم بیک وقت23،23فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوتے تھے اورمیں بھی اس وقت کم و بیش 18 فلموں میں مصروف ہوتا تھا اور وہ بہترین دور تھا۔ ہمارے دور میں جدید ٹیکنالوجی کا اتنارجحان نہیں تھا لیکن ہم پھر بھی کم غلطیاں کرتے تھے اور فلم حقیقی معنوں میں لگتی تھی ،آج جدیدٹیکنالوجی ہے اس لئے خامیاں کم ہونی چاہئیں او رفلم کو ڈرامے کی بجائے فلم ہی لگنا چاہیے تاکہ دیکھنے والا یہ نہ کہے کہ میں ڈرامہ تو گھر بیٹھ کر بھی دیکھ سکتا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں