فلمسازی کا نیا دور شروع لیکن بہت سے مسائل کا سامنا ہے :سارہ لورین
اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا کہ ٹی وی سے وابستہ لوگوں نے فلم کے شعبے کی بحالی کیلئے جوقدم اٹھایا ہے وہ بہترین ہے
لاہور (آن لائن)سارہ لورین نے کہا پاکستان فلم انڈسٹری کوترقی کی راہ پرآگے بڑھنے کیلئے ابھی بہت سی منزلیں طے کرنا ہوں گی۔ ابھی یہاں فلمسازی کا نیا دور شروع ہوا ہے لیکن بہت سے مسائل کا سامنا ہے ، جس کے حل تک انٹرنیشنل مارکیٹ میں رسائی ممکن نہیں۔اداکارہ سارہ لورین نے کہا کہ اس وقت پاکستانی ڈرامہ اپنے عروج پرہے لیکن فلم واقعی ہی فنون لطیفہ کا سب سے مقبول ترین شعبہ ہے ۔