ولن کے کردار کا حقیقی زندگی پر بھی اثر پڑا:گلشن گروور

ولن کے کردار کا حقیقی زندگی پر بھی اثر پڑا:گلشن گروور

بالی ووڈ میں منفی کرداروں سے شہرت پانے والے اداکار گلشن گروور نے کہا ہے کہ فلم میں ان کے کردار کا حقیقی زندگی پر کافی گہرا اثر ہوا ہے

ممبئی (آئی ا ین پی)گلشن گروور نے ماضی کی ایک یاد شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے فضائی سفر کیلئے آخری لمحات میں اپنی ٹکٹ بک کر ائی تو انہیں فلائٹ اٹینڈنٹ کے پاس سیٹ ملی۔انہوں نے بتایا کہ فلائٹ اٹینڈنٹ میرے برابر میں بیٹھنے سے خوف زدہ تھی اور اس نے میرے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا تھا۔ گلشن گروور نے بتایا کہ طیارے میں میرے برابر میں بیٹھنے کیلئے آنے والی خاتون فضائی میزبان مجھے دیکھ کر اچانک رک گئی اور پھر واپس چلی گئی، جب طیارے نے اڑان نہ بھری تو میں نے پوچھا کہ کیا ہوا ہے ؟ اس پر جواب آیا کہ ہماری ایک ایئرہوسٹس جانا ہی نہیں چاہتی، وہ آپ کے ساتھ بیٹھنا نہیں چاہتی وہ ڈر گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں